346

جشن بہاراں کے نام سے فیتیا سکول سٹاک ہوم میں کلچرل ایوننگ

گزشتہ روز جشن بہاراں کے نام سے فیتیا سکول سٹاک ہوم میں کلچرل ایوننگ منائی گئی جس میں سٹاک ہوم میں رہنے والے سینکڑوں پاکستانی اور انڈین خاندانوں نے بچوں سمیت شرکت کی۔

اس ایونٹ میں میزبانی کے فرائض لاہور پاکستان سے تشریف لائی فاطمہ افضال نے انجام دئے، جو سٹاک ہوم یونیورسٹی میں سینیما میں ماسٹر ڈگری کر رہی ہیں اور پچھلے سات سال سے لاہور میں فلم میکنگ، ایڈورٹائزنگ، ایونٹ مینیجمنٹ اور گلوکاری کا تجربہ رکھتیں ہیں۔

پروگرام کا آغاز شکیل احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اسکے بعد پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر جناب لیاقت علی خان صاحب نے ویلکم سپیچ کی، اور فرینا دے پاکستانیر بتشرکا کے چیئرمین جناب ڈاکٹر سہیل اجمل صاحب نے اپنی ایسوسی ایشن اور اسکی سرگرمیوں کا تعارف کروایا۔
مایہ ناز گلوکار رجب علی خان، جو نصرت فتح علی خان صاحب کے کزن اور راحت فتح علی خان کے چچا ہیں، نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے اور حاضرین کے دل موہ لئے۔ 

ماریہ بھردواج صاحبہ جو 2006 سے سٹاک ہوم میں نرتیا درپن اکیڈمی چلا رہی ہیں جہاں پر وہ طالبعلموں کو ایسٹرن کلاسیکل اور فوک ڈانس کی تربیت دیتی ہیں، انہوں نے اس پروگرام میں اپنی ساتھی ڈانسر کیساتھ ایسا ڈانس کا جادو جگایا، کہ حاضرین محفل داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

عبدالحنان کراچی کے نوجوان گلوکار اور اے آر وائی میوزک فیم ہیں، انہوں نے اس پروگرام میں اپنی خوبصورت گٹار کے ساتھ نہ صرف اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا بلکہ فاطمہ افضال اور رجب علی خان کی آوازوں کے ساتھ ساتھ بھی گٹار بجاتے رہے۔

دیسی برو سٹاک ہوم کا ابھرتا ہوا گروپ نوجوان گروپ ہے انہوں مختلف گانوں کے میوذک پر بہترین ڈانس کا مظاہرہ کیا۔

سٹاک ہوم میں رہنے والے خواتین وحضرات نے ایک یادگار شام کے انعقاد پر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن اور فرینا دے پاکستانیر بتشرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تنظیمیں مل کر مستقبل میں بھی ایسی ہی ایکٹوٹیز کرتی رہیں گی۔


 فاطمہ افضال بتول
 رجب علی خان
 آصف چوہدری
 ملک شہزاد اپنے دوستوں کے ہمراہ
 میاں جاوید اور لیاقت علی خان اپنے آرگنائرز کے ہمراہ
 مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بخاری صاحب اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ
 اشرف شاہ اپنے دوست کے ہمراہ
 شکیل احمد تلاوت کرتے ہوئے
 لیاقت علی خان 
 برگان فوزی اپنی بیگم کے ہمراہ
 چیف اڈیٹر اردونامہ طارق محمود
برگان فوزی ڈانس کرتے ہوئے

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں