267

اسلام آباد ہائیکورٹ،زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیر اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی ،وکیل زلفی بخاری نے کہا کہ زلفی بخاری کو نیب نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وہ خط کہاں ہے جس میں زلفی بخاری کا نام ای سی میںڈلا ،حکومت نے خط پر کیا ایکشن لیا ؟وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،عدالت نے کہا کہ ابھی کورٹ کیا کرے کابینہ ڈویژن کے فیصلے کا انتظارکریں ؟۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں