250

مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کا ایوین فیلڈ کے باہر موجود پاکستانیوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس دوران جنید صفدر نے ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کی مظاہرین کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس دوران جنید صفدر نے نوجوان کو مکا مارا۔

مظاہرین نے وہاں پہلے سے تعینات پولیس کو مکا مارنے کی شکایت کی جس پر پولیس نے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگر ان پر الزام ثابت ہو گیا تو ان پر مقدمہ کیا جائے گا بصورت دیگر انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید صفدر کی گرفتاری کے باعث نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول متاثر نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی ہارلے سٹریٹ کلینک سے ائیرپورٹ روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ان کے قریبی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز معمول کے مطابق پاکستان جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں