200

آسٹریا کے شہر ویانا میں انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام رنگارنگ تقریب

اردونامہ ویب ڈیسک (محمد عامر صدیق، آسٹریا ویانا) انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آسٹریا کے شہر ویانا میں سرٹیفکیٹ ڈسٹربوشن  سرمنی کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر وقار تقریب کی مہمان خصوصی اور ICDO کی صدر محترمہ جوسیپا پالک تھیں۔ تقریب میں تمام آسٹریا سے جرنلسٹ، فوٹوگرافر اور آرٹسٹس کو مدعو کیا گیا تھا۔ جن لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں محترمہ جوسیپا پالک – ICDO کی سی ای او اور صدر، مسٹر ٹونی پہر – ICDO CFO اور خزانچی، محترمہ Isidora Colic – پروجیکٹ اور میڈیا کمیونیکیشنز مینیجر، محترمہ لوسیا کرسٹووا – ICDO ٹیم ممبر محترمہ شیلی جارج – ماڈریٹر، محترمہ انیتا زیک – آرٹسٹ (“امن اور ثقافتی تنوع” آرٹ ایگزیبیشن میں شریک)، مسٹر مائیکل پیٹری – فوٹوگرافر اور پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق شامل تھے۔ مہمان خصوصی محترمہ جوسیپا پالک – ICDO کی سی ای او اور صدر کا اس موقع پر انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن (ICDO) آسٹریا میں رجسٹرڈ ایک این جی او ہے جو ثقافتی فرق کے بارے میں تحفظ، فروغ، بیداری، اور کارروائی کرتی ہے اور عالمی سماجی ترقی کے منصوبوں، اقدامات اور انسانی امداد کے ذریعے سماجی زندگی میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ دنیا کےICDO انسانیت کی بھلائی کے لیے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرتا ہے۔ ICDO کے دنیا بھر میں دس (10) ممالک میں مختلف پروجیکٹس کامیابی سے چلا رہی ہے۔

تقریب کے آخر میں تمام لوگوں میں سرٹیفکیٹ دیے گئے یاد رہے کہ پاکستانی پہلے صحافی ہیں محمد عامر صدیق جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ (ای سی ڈی او) انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کی جانب سے بہترین جنرلسٹ کا سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ بھی دیا گیا۔