Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
1,337

اصلی پشاوری چپلی کباب بنانے کا طریقہ

اجزا

قیمہ: ایک کلو (گوشت کوئی بھی ہو بس چکنائی کی مقدار 20 سے 30 فی صد ہو)

پیاز بڑا سائز: ایک کپ (باریک کٹا ہوا)

مکئی کا آٹا: ایک کپ

کٹی ہوئی لال مرچ: حسبِ ذائقہ (لال مرچ پاؤڈر نہ ہو)

نمک: حسبِ ذائقہ

ثابت دھنیا: تین کھانے کے چمچے

انار دانہ: دو چمچے

پسی ہوئی ادرک: تین چمچے

لہسن: آٹھ سے دس جوئے (پسے ہوئے)

سبز دھنیا: ایک کپ (باریک کٹا ہوا)

سبز مرچ کٹی ہوئی: حسبِ ذائقہ

ٹماٹر: دو عدد (گول کاٹ لیں)

ترکیب

سب سے پہلے پیاز کا پانی نچوڑ لیں اور قیمے میں ملا لیں۔ باقی اجزا بھی ملا لیں سوائے ٹماٹر کے۔ آدھا گھنٹہ قیمہ اسی طرح رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائی پین کے بجائے روٹی بنانے والا توا لیں اور اتنا تیل ڈالیں کہ اس میں کباب ڈوبیں نہیں۔ تیل کو تیز آنچ پر اچھی طرح گرم ہونے دیں۔ پھر قیمے سے کباب بنالیں اور گول کٹے ہوئے ٹماٹر بیچ میں رکھ کر دبا دیں اور توے پر ڈالتے جائیں۔ آنچ تیز ہی رکھیں اور کچھ دیر بعد درمیانی کر دیں۔ زیادہ کم نہ کریں۔ پھر کچھ دیر بعد کبابوں کو پلٹ لیں۔ اسی طرح ایک ایک کر کے سارے کباب بنا لیں۔ لیجیے مزے دار چپلی کباب تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں