Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
302

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر مل گئے، جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 13.25 بلین ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہناہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے گورنر نے منگل کو متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی فنڈ برائے ترقی کے ساتھ پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر مستحکم کرنے کے لیے تین ارب ڈالر کی معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔سٹیٹ بینک کاکہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 13.25 بلین ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو قسطوں میں دو ارب ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں