Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
245

ن لیگ سے ”نواز“کا لفظ ہٹانے کے معاملے کی سماعت15 اگست تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد(ن)لیگ سے”نواز”کالفظ ہٹانے کے معاملے کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرچھپ چکے ہیں کوئی فیصلہ دیاتونیاپنڈوراباکس کھل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد(ن)لیگ سے نواز کا لفظ ہٹانے کے معاملے کی سماعت ہوئی ،ن لیگ اوردرخواست گزاروں کے وکلاالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں (ن)لیگ میں سے”ن” ہٹادیاجائے،ن لیگ کوانتخابی مہم میں مجرم کی تصاویرلگانے سے روکاجائے۔

ممبر پنجاب الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے پرانتخابات کے بعد فیصلہ دیں گے،بیلٹ پیپرچھپ چکے ہیں کوئی فیصلہ دیاتونیاپنڈوراباکس کھل جائےگا۔الیکشن کمیشن نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں