ریاض، (اردونامہ) سعودی عرب میں 2گاڑیوں کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ 5 افراد ایک گاڑی اور 2 مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے، تاہم رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔واضح رہے کہ رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دے کر پہلے یورپین ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔
سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر ظہور احمد صاحب کا پاکستانی آئی ٹی وفد کے ہمراہ سٹاک ہوم ایپی سینٹر کا دورہ
پاکستانی طالبہ آمنہ خان نے مالٹا یونیورسٹی سے مالیکیولر فارماکولوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر لی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام ذائقہ ریسٹورینٹ ویلئر لے بیل میں شبِ برأت کا روحانی اجتماع
دی رئیل سیکیچ آف پرافٹ محمد کا جرمن زبان میں ترجمہ ہوگیا