حکومت نے پنجاب میں دو نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ کیا ہے ،نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں بنائی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے بے گھر اور بے سہارا افراد کیلئے شیلٹر ہاﺅس تعمیر کرنے اور نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کے اعلان کے بعد تعلیمی شعبے میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، دونوں یونیورسٹیاں 6 ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گی۔ وزیر انڈسٹریز نے کہاہے کہ نئی یونیورسٹیوں کیلئے قانون سازی جلدہوگی۔
297