Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
228

سینٹ الیکشن 2018 میں عمران خان کا کردار

بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے تمام آزاد سینیٹرز کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس ملاقات نے حالیہ سینٹ الیکشن میں بنیادی کردار ادا کیا جب عمران خان نے اپنی سیاسی بلوغت کا استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پسماندہ صوبے بلوچستان سے سینٹ کا چیئرمین ہونا چاہئیے۔

عمران نے پی پی سے اتحاد نہیں کیا بلکہ بلوچستان سے ایک آزاد امیدوار کی جیت کی راہ ہموار کرنے کیلئے تگ ودو کی ہے۔ سینیٹ کا چیئرمین بننا ایک نمبر گیم ہے، جو لوگ اس میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کا نام لے رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

سینیٹ میں ٹوٹل 104 ممبر ہوتے ہیں جس میں 53 ممبران کی حمایت والا سینیٹ کا چیئرمین بنتا ہے۔ 

نون لیگ کے ممبران کی تعداد 33 ہے جسمیں اسحاق ڈار، ایک مفرور اور لندن روپوش سینیٹر کا نام بھی ہے، جس نے گرفتاری کے ڈر سے حلف تک نہیں اٹھایا ہے۔ اس لحاظ سے نون کے سینٹرز کی تعداد 32 بنتی ہے اور اسکے حمایتی فضل الرحمن کے پانچ اور جماعت اسلامی کے دو سینیٹرز ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پی پی کے 20، پی ٹی آئی کے 12, ایم کیو ایم کے پانچ اور 17 آزاد سینیٹرز ہیں۔

نون لیگ صرف 46 ووٹ حاصل کر پائی ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیز اور آزاد سینیٹرز کے اتحاد کی وجہ سے صادق سنجرانی ایک آزاد بلوچ سینیٹر جسکا پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے 57 ووٹ لیکر سینیٹ کا چیئرمین بن گیا ہے۔

نواز لیگ کا سینیٹر جیتتا تو خالص اسلامی انتخاب ہونا تھا اور اب تمام اپوزیشن کا متفقہ آزاد امیدوار جیت گیا ہے تو اس میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کا الزام لگ گیا ہے، اور نون لیگ کے حواری بوٹ بوٹ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ حالانکہ سب جانتے ہیں کہ میاں شریف کا نالائق لڑکا نواز شریف جنرل جیلانی کی مدد سے پنجاب کا فنانس منسٹر بنا تھا جسے فنانس کے سپیلنگ تک نہیں آتے ہیں اور موصوف فوج کی مدد سے وزیراعلی اور وزیراعظم بنے تھے اور جنرل ضیا کو اپنا روحانی باپ کہتے تھے۔ اور آئی ایس آئی سے پیسے لیکر 1990 کے الیکشن جیتے تھے، یعنی خالص فوجیوں کا بگل بچہ جو پرچی کے بغیر بات نہیں کرسکتا ایک نالائق طالب علم سے اہل پٹوار کا لیڈر بن گیا۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں