Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
337

پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، امریکہ

پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تاہم بھارت نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ مار گرایا ہے جسے پاکستان مسترد کر دیا اور کہا کہ کارروائی میں ایف سولہ استعمال ہی نہیں کیا گیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔

0:00/0:00
Skip in 5
بھارت نے یہان پر ایک اور بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے تاہم اس دعوے پ پاک فوج نے اعلان کیا کہ ہم نے تو ایف سولہ استعمال ہی نہیں کیا جس کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں