Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
342

آرمی پبلک اسکول پشاور میں 4 سال قبل ہونے والے اندوہناک سانحے کی چوتھی برسی پر الحمرا ہال لاہور میں تقریب

گزشتہ روز الحمرا آرٹ سنٹر لاہور میں 16 دسمبر  2014 کوآرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے اندوہناک سانحے کی چوتھی برسی کے حوالہ سے تقریب منقد ہوئی، اس تقریب میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب جناب فیاض الحسن چوہان اور سویڈن سے تشریف لائے کشمیر کمیٹی سویڈن کے قائم مقام صدر جناب ظفر چوہدری صاحب کے علاوہ بڑی تعداد میں مشہور شخصیات نے شرکت کی۔


تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔  4 سال قبل آج ہی کے روز سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر بزدلانہ حملہ کیا اور 147 طلبا و اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس بدترین دہشت گردانہ کارروائی کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر نیشنل ایکشن پلان کا آغاز کیا اور پہلے سے زیادہ قوت سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں جس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ 

اس موقع پر بچوں کے مشہور ڈرامہ عینک والا جن کی پوری ٹیم نے سٹیج پر زبردست پرفارمنس دی، بعد میں تمام شرکا نے شہدا کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ صوبائی وزیر ثقافت پنجاب جناب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سانحے نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ہے۔

تقریب کے بعد ظفر چوہدری صاحب فیاض الحسن چوہان کے ساتھ انکے آفس تشریف لے گئے اور وہاں ان سے ملاقات میں انہوں نے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کشمیر کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #dca10d}
span.s3 {color: #dca10d}
span.s4 {font: 12.0px ‘.Arabic UI Text’}

اپنا تبصرہ بھیجیں