233

ایشیا کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

فیصل آباد۔

اپنے قد کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پانے والی ایشیا کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق طویل القامت خاتون زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی دیہات 285 گ ب کی رہائشی تھیں، زینب بی بی دنیا کی دوسری جبکہ ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون تھیں، طویل القامت عورت ہونے پر 2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا، زینب بی بی کی عمر 46 سال جبکہ قد 7 فٹ 2 انچ تھا۔

زینب بی بی کافی عرصے سے بیمار تھیں انہیں شوگراور گردوں کی بیماری لاحق تھی اوران کی موت بھی ان بیماریوں کے باعث ہوئی۔ زینب بی بی کو ان کے آبائی گاو¿ں میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ اور سفر آخرت میں اہل و عیال اور گاوں والوں کے علاوہ گرد و نواح کے رہائشیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں