Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
263

حکومت کا 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175کو ای ویزا دینے کا فیصلہ۔

حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا اور 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 50 ممالک کو ویزا آن رائیول کی سہولت دے دی گئی ہے جب کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے۔

حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی، کوشش ہے کہ نئے پاکستان کی معیشت ٹورازم کے لیے بنیاد بنے۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو ڈگری پروگرام کے لیے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4سال کا ویزا دیں گے، صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے جب کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں