Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
274

پاکستان میلہ کمیٹی کی طرف سے ہوسبی سٹاک ہوم میں بار بی کیو پارٹی۔

پاکستان میلہ ہر سال سٹاک ہوم کے نواح میں ہوسبی گراؤنڈ میں ہر سال اگست میں منایا جاتا ہے جس میں سویڈن میں رہنے والے پاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دوسری قومیتوں کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔

پاکستان میلہ کمیٹی کی طرف سے میلے کے انتظامات کو آخری شکل دینے اور حتمی تاریخ مقرر کرنے کے لئے ہوسبی گراؤنڈ میں ایک شاندار بار بی کیو ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سٹاک ہوم میں رہنے والی درجنوں پاکستانی شخصیات نے اپنے خاندان سمیت شرکت کی۔ ان میں جناب سہیل صفدر، کاشف عزیز بھٹہ، افضل فاروقی، محمد علی لاشاری، آصف بٹ، عامر علی ندیم، رجب علی خان، فاروق خان، کاشف فرخ، طارق محمود اور بہت سے دوسرے لوگ شامل تھے۔

پاکستان میلہ کمیٹی میلہ منعقد کرنے میں کہیں سے فنڈنگ نہیں لیتی بلکہ کئی سال سے اپنی مدد آپ کے تحت سٹاک ہوم میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا ایونٹ کامیابی سے منعقد کروا رہی ہے۔ ویسے تو پاکستان میلہ سارے پاکستانیوں کا ہے مگر چند متحرک اور مشہور پاکستانی شخصیات جو اس میلے کی روح رواں ہیں ان میں جناب رحمت علی، ظفر چوہدری، آصف بٹ، راشد بشیر، محمد علی لاشاری، علی قدیر، عامر علی ندیم، افضل فاروقی اور ابوبکر بٹ صاحب کے نام شامل ہیں۔

اس بار بی کیو پارٹی میں سٹاک ہوم میں مقیم مشہور پاکستانی گلوکار جناب کاشف فرخ، کاشف عزیز بھٹہ اور قوال، نعت خواں، گلوکار رجب علی خان صاحب نے لائیو پرفام بھی کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ رجب صاحب مشہور پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان صاحب کے چچا زاد بھائی اور راحت فتح علی خان صاحب کے چچا ہیں۔

میلہ کمیٹی نے باہمی رضامندی سے میلے کے پوسٹر، حتمی تاریخ اور وقت پر اتفاق کیا اور اس سلسلے میں بچوں اور بڑوں کے لئے مختلف ایوینٹس منانے کے بارے میں منصوبہ بندی کی۔ خواتین اور بچوں کیلئے پروگرامز کی نگرانی محترمہ سارہ نوید صاحبہ کریں گی۔ اس سال پاکستان میلہ 13 اگست بروز اتوار دن دو بجے سے شام 6 بجے تک منایا جائے گا جس میں سویڈن کی مشہور شخصیات کے علاوہ سویڈن میں پاکستانی سفیر جناب طارق ضمیر صاحب بھی مدھو ہونگے۔

پاکستان میلہ کی تیاریوں اور مختلف ایوینٹس میں پرفارمنس کی اردونامہ کی طرف سے مکمل کوریج کی جائے گی اور قارئین کو تمام ایوینٹس کی تصاویر اردونامہ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

عامر علی ندیم
 کاشف عزیز، آصف بٹ، علی قدیر، شفقت کھٹانہ، سمیع ابرار
  کاشف عزیز، آصف بٹ، علی قدیر، شفقت کھٹانہ
خواجہ بابر صاحب اپنے خاص سٹائل میں
سمیع ابرار، ابوبکر بٹ، علی لوسار
 ظفر چوہدری، ابوبکر بٹ
طارق محمود
 ابوبکر بٹ
  ابوبکر بٹ
 فاروق، سہیل صفدر، آصف بٹ۔ محمد علی لاشاری، کاشف عزیز
 ظفر چوہدری، ابوبکر بٹ، آصف بٹ
ظفر چوہدری، کاشف عزیز بھٹہ

اپنا تبصرہ بھیجیں