Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
306

اوسلو قتل کیس میں مطلوب سویڈش شہری فرانس سے گرفتار

پچھلے سال اکتوبر میں اوسلو شہر کے مضافات میں ایک امیر علاقے میں موجود ایک بنگلے کے اندر چوبیس سالہ نارویجین شہری کو پیٹ میں چاقوؤں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، قتل والے دن کی ہی صبح اسی علاقے میں چاقو کے زور پر ڈکیتی ہوئی تھی جس میں ایک سویڈش شہری ملوث تھا اور وہ اس وقت موقعہ واردات سے بھاگ گیا تھا۔
یہ سویڈش شہری سویڈن اور ناروے کی پولیس کے ساتھ ساتھ انٹرپول اور یورو پول کو بھی مطلوب تھا اور اسے بالآخر فرنچ پولیس نے کل مشرقی فرانس کے علاقے ڈیجون سے گرفتار کرلیا تھا اور نارویجین پولیس کو اس گرفتاری سے آگاہ کر دیا تھا۔
سویڈش شہری جسکا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اسکی عمر بیس سال کے لگ بھگ ہے اور یہ سویڈن میں پہلے بھی ڈکیتی کے کیس میں اٹھارہ مہینے کی جیل کاٹ چکا ہے، اور اسکا کرمینل ریکارڈ سویڈش اتھارٹیز کے پاس موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں