283

یوکے بریگزیٹ کے بعد سویڈن کا ای یو میں بہترین دوست کون ہوگا؟

سویڈن اور یوکے ماضی میں بہت سے روایتی یورپین مسائل پر متفق اور ہم خیال رہے ہیں، لیکن اب یوکے کے یونین چھوڑنے کی وجہ سے حالات تبدیل ہورہے ہیں، اور سویڈن کو یقیناً ایک اچھے دوست کی تلاش ہے۔

سویڈن میں حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والے نئے ای یو منسٹر ہانس ڈالگرین گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رُت کے ای یو ایڈوائزر مائکل سٹِب سے ملے ہیں۔ ہانس ڈالگرین اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ ہالینڈ کے شہر ہاگ میں اپنے ہم منصب سے ملے ہیں۔

یوکے اور سویڈن کے ماضی میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ای قانون سازی میں ہمیشہ مشترکہ سوچ کے مطابق ووٹ دئیے ہوئے ہیں، اب سویڈن کو ایسے ہی کسی اتحادی کی ضرورت ہے، اور ایک بڑی لسٹ میں ہالینڈ پہلے نمبر پر ہے، جس سے سویڈن کے خیالات ملتے ہیں اور دونوں مل کر مستقبل میں ای یو قانون سازی میں ایک دوسرے کی حمایت کر سکتے ہیں۔

سویڈن اور ہالینڈ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ای یو بجٹ میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور مائیگریشن والے معاملات پر بجٹ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ روایتی ایگری کلچر پالیسیز پر کم توجہ دی جائے۔ ماحولیات کے ایشو پر بجٹ بڑھانے پر بھی دونوں ممالک میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

یورپی یونین میں مشترکہ سنگل مارکیٹ پر دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد پایا جاتا ہے اور دونوں اسے مزید مضبوط کرنے پر زور دیتے آئے ہیں، لیکن یورپین سنگل کرنسی پر دونوں ممالک کا اختلاف ہے، جسکی وجہ یہ ہے کہ سویڈن کے شہری اپنے ملک میں یورو کی اڈاپٹیشن کے خلاف ہیں اور سویڈش کرونے کو ہی اپنی کرنسی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں