Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
240

فیس بک پر فرینڈ ریکوئیسٹ بھیجنے پر ڈاکٹر نوکری سے فارغ۔

مشہور پاکستانی صحافی اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے کی بہن کو مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے والے ڈاکٹر کو اپنے نوکوی سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے کی بہن کسی علاج کے سلسلے میں ہسپتال گئیں اور وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے انہیں فیس بک پر ایڈ کرنے کی درخواست کی۔ شرمین عبید چنائے نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کو نوکری سے نکلوا دیا۔ ڈاکٹر کے اپنے نوکری سے ہاتھ دھونے کے بعد شرمین عبید اور انکی بہن کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے کو قطعی طور پر مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کوئی آپ کو حراساں کر رہا ہے یہ آپ کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ آپ ریکویسٹ قبول کرلو یا نہیں ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں