240

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کی تنظیم نو۔

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوہسر کی زیر قیادت یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک میں تیزی کے ساتھ اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کے مفاد کے لئیے کام کرنا ہے اور یورپ میں موجود پاکستانیوں کو آپس میں متحد کرنا ہے تاکہ اجتماعی طور پر یورپ میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلیئے کام کیا جاسکے۔

اسی مقصد کے پیش نظر سویڈن میں فیڈریشن کی تنظیم نو کی گئی اور دو بڑی شخصیات کو فیڈریشن میں انتہائی اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں، ان شخصیات میں جناب رانا یٰسین خان صاحب کو سینیئر نائب صدر اور رفاقت علی چوہدری صاحب کو جنرل سیکٹری کے عہدوں کیلئے نامزدگی کے سرٹیفیکیٹ دئیے گیئے۔

یہ تقریب سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں موجود کمیونٹی ھال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے صدر جناب چوہدری غلام محمد بھلی صاحب تھے، دیگر مہمانوں میں رضوان بھٹی، چوہدری رفاقت، رانا یسین خان، عامر جبار، عابد چیمہ، الیاس سلیمی اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی درجنوں دوسری مشہور شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کے اختتام پر فیڈریشن کی سویڈش برانچ کے صدر جناب غلام محمد بھلی صاحب نے تمام حاضرین محفل کا فرداً فرداٗ شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سب مل کر سویڈن میں چوہدری غلام محمد بھلی صاحب کی زیر قیادت پاکستان کی بہتری کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن میں ایک نئے جوش و جذبے سے کام کرتے رہیں گے، تاکہ پاکستان کے سویڈن میں موجود سافٹ امیج کو بہتر بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں