319

پاکستان جیت گیا ہے، انڈیا ہار گیا، بھارتی دانشور کا انڈین اخبار میں آرٹیکل

بھارتی دانشور پرتاب بھانونے بھارتی اخبار ” دی انڈین ایکسپریس “ میں ایک آرٹیکل لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں بھارت ہار گیا اور پاکستان جیت گیا ہے ، بھارتی عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا ہے اور بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے جبکہ پاکستان پر کوئی عالمی ، سیاسی اور سفارتی دباؤ نہیں ہے ۔

پرتاب بھانو کا کہناتھا کہ پاکستان جیت گیا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے ، پانچ سال میں کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں ۔

انہوں نے اپنے مضمون میں لکھاکہ پاکستان کیخلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا ، بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے ، سرجیکل سٹرائک جیسا کوئی بھی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے اور امریکہ جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہو گئی ہے ۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}

اپنا تبصرہ بھیجیں