راجن پور میں سجا اونٹوں کا دنگل جس میں رانی نے راجا کو پچھاڑ کر بازی جیت لی۔ نواحی علاقہ روجھان کے کچہ میں میلہ سج گیا جس میں لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کا دنگل کرایا گیا۔ مقابلے کے لیے دور دراز سے اونٹوں کے جوڑ بلائے گئے۔سب سے تگڑا جوڑ پڑا راجن پور کی رانی اور ڈیرہ بگٹی کے راجا کے مابین جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ بلا آخر رانی نے راجا کو پچھاڑ کر مقابلہ جیت لیا۔ رانی کی جیت پر رانی کا مالک اور ساتھی جھوم اٹھے۔ اس دنگل کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں پیپلزپارٹی کے حمایتیوں کا راز کیا ہے
پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد کی سویڈش وزیر خارجہ سے ملاقات
پاک افغان سرحد ڈیورنڈ لائن پر کانٹے دار تاروں کا حصار اور خندقیں
شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں شیعہ مسلم کمیونٹی کےزیر اہتمام ایتھنز میں تعزیتی ریفرنس
سویڈن میں پاکستانی سفیر کا مسیحی تہوار پر چرچ کا دورہ