Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
308

کپتان سرفراز احمد نے کونسے الفاظ کہے جس پر جنوبی افریقہ نے تو انہیں معاف کر دیا لیکن آئی سی سی نے سزا دے دی؟

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے سرفراز احمد کو اس لیے معاف کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے۔ سرفراز احمد نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے رویے کی معافی مانگی ہے لیکن اب معاملہ ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

ڈوپلیسز نے کہا کہ جب آپ جنوبی افریقہ آتے ہیں تو آپ کو نسل پرستی کے معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’ مجھے یقین ہے کہ سرفرازاحمد کا مقصد نسل پرستی نہیں تھا، اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ سرفراز کی جانب سے ایسی بات کی گئی جس کو ہم بطور ٹیم ہلکا نہیں لے سکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں اپنے رویے پر پشیمانی ہے‘۔

فاف ڈوپلیسز نے بتایا کہ سرفراز احمد نے جس کھلاڑی کے بارے میں یہ الفاظ کہے تھے اس نے تو انہیں سنا بھی نہیں۔ اینڈل فیہلوکوائیو نے بتایا کہ انہیں لگا کہ سرفراز احمد کسی اور سے بات کر رہے ہیں۔ ڈوپلیسز نے کہا ’ ہم زندہ دل لوگ ہیں جو آسانی سے معاف کردیتے ہیں لیکن شاید ہم ایسا رویہ اختیار کرنے پر آسٹریلویوں کو معاف نہ کریں‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈل فیہلوکوائیو سے کہا تھا ” ابے کالے! تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے ان سے “۔ سرفراز احمد کے ان الفاظ پر بعض پاکستانیوں نے اعتراض اٹھایا اور ان کے جملے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیا۔ پی سی بی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کے رویے کی مذمت کی گئی۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سرفراز احمد پر لگائے جانے والے نسل پرستی کے الزام پر کہا ہے کہ جب ویسٹ انڈین ٹیم کو ’ کالی آندھی‘ قرار دیا جاتا ہے تو اس وقت کسی کو نسل پرستی کیوں یاد نہیں آتی؟۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے مطابق سرفراز آج کا اور پانچواں ون ڈے نہیں کھیل پائیں گے جبکہ وہ دو ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے، ان چار میچز میں سرفراز کی جگہ شعیب ملک  کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

سرفراز احمد کو نسلی منافرت پر مبنی کلمات کی ادائیگی پر آئی سی سی کے ’ اینٹی ریسزم کوڈ ‘پر چارج کیا گیا ہے جس کے باعث انہیں آج کا میچ نہیں کھلایا گیا تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وہ پہلے کھلاڑی ہیں جن کے خلاف اینٹی ریسزم کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی ہے تاہم اس سے قبل اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں