Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
310

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائین چلانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائین چلانے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ ائیرلائین کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرعثمان ڈارکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایششن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔سیال ائیرلائین سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔ تاجر برادری نے ائیرلائین سروس کے آغاز میں حکومتی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجر برداری کا ائیرلائین سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئیند ہے، ائیرلائین کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولتیں فراہم کریں گی۔ فضل جیلانی کے مطابق ائیرلائین آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی جبکہ میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ائیرلائین کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں