325

سٹاک ہوم میں محفل سماع اور نعت خوانی

سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر فیتیا سکول کے بڑے ہال میں ایک پاک محفل منعقد کی گئی جس میں مشہور نعت خواں اور قوال حضرات نے شرکت کی۔ یہ تقریب منہاج القرآن سٹاک کے زیراہتمام، منعقد کروائی گئی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض جناب افضل فاروقی صاحب اور ڈاکٹر ذیشان ادیب نے انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز خالد فاروق صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اسکے بعد ناروے سے تعلق رکھنے والے مبشر جاوید صاحب نے نبی صلی اللہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسکے بعد فیصل نذیر، اور انور علی نے نعت رسول مقبول پیش کی، اور اسکے بعد محفل سماع شروع ہوگئی، جس میں ہارون قیوم اور یوسف خان صاحب نے دل موہ لینے والیں نعتیں اور قوالیاں پیش کیں۔

قسمت میں مری چین سے جینا لکھ دے 
ڈوبے نہ کبھی میرا سفینہ لکھ دے 
جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لیے 
اے کاتب تقدیر ! مدینہ لکھ دے 
تاجدارِ حرم ! ہو نگاہ ِ کرم 
ہو کرم ! ہو نگاہ کرم 

اس تقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی، ان میں جناب ہارون قیوم، صدر منہاج القرآن نعت کونسل ناروے, شاہد خان، صدر منہاج القرآن نعت کونسل سویڈن, موسیقار یوسف خان اور نواز خان, سنگت علی خان، حسن خان, امان اللہ گِل، چوہدری ظفر صاحب، بابر علی صاحب، صدر منہاج القرآن سٹاک ہوم شفقت کھٹانہ صاحب، صدر منہاج القرآن سٹاک ہوم, ماسٹر سرفراز، نائب صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن سٹاک ہوم, ڈاکٹر ذیشان اطیب جنرل سیکٹری منہاج القرآن سٹاک ہوم, چیف اڈیٹر اردونامہ طارق محمود، چوہدری غلام محمد بھلی، رضوان بھٹی، ارشد ملتانی، ملک محمد ایوب، آصف بٹ، ابوبکر بٹ صاحب، برگان فوزی، میاں جاوید صاحب کے علاوہ درجنوں مشہور پاکستانی شامل تھیں۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں