234

جمائما خان، ایک بااصول اور عظیم خاتون

“بائیس سال کی ذلت، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بچوں کے والد اگلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ یہ ثابت قدمی، یقین اور شکست سے انکار کا ناقابل یقین سبق ہے۔ اب چیلنج یہ ہے کہ پہلے نمبر پر یہ یاد رکھا جائے کہ وہ سیاست میں کیوں داخل ہوا۔ مبارکباد
( جمائما خان کا ٹویٹ)

یہ ٹویٹ پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں، میرا دل چاہتا ہے پھوٹ پھوٹ کر رو دوں، جمائما نے عمران خان سے شادی کے بعد کچھ پاکستانیوں سے جو ذلت اٹھائی ہے یہ وہ ہی جانتی ہے یا اسکا خدا جانتا ہے۔ ایک کھرب پتی باپ کی بیٹی اور مغربی عورت اپنی سب آسائشیں چھوڑ کر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتی ہے اور عمران سے شادی کر لیتی ہے، لیکن ہمارا معاشرہ اسے اور عمران دونوں کو یہودی کہہ کر پکارتا ہے اس سے بڑی ذلت اور کوئی نہیں ہے کہ ایک کلمہ گو مسلمان کو یہودی کہہ کر پکارا جائے?

جمائما نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے اس نام نہاد پاکستانی ریحام سے لاکھ درجے بہتر ہے جسے نہ اپنی عزت کا خیال ہے نہ ہی پاکستان کی عزت کا، جبکہ جمائما عمران کے خلاف عوامی طور پر کبھی کوئی شکوہ یا شکایت زبان پر نہیں لائی ہے، اور ہر مشکل وقت پر پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کرتی رہی ہے، چاہے وہ ڈرون اٹیکس ہوں یا پاکستان پر کوئی اور قسم کی پابندیاں، جمائما ہمارے لئے سڑکوں پر احتجاج کرتی دکھائی دیتی رہی ہے اور آج کے ٹویٹ نے اسے ایک عظیم عورت، اور عظیم ماں بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں