Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
272

سن باتھ کرتی سویڈش خاتون کی ڈرون سے فلم بنانے پر ہمسائے پر مقدمہ

سویڈن کے شہر لوند میں ایک عورت نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ اسکا ہمسایہ اسکے گھر کے اوپر ڈرون چلاتا رہا ہے جب وہ انڈروئیر پہنے اپنے گھر میں سن باتھ کر رہی تھی۔

بائیس سالہ خاتون اپنے گھر کی بالکونی پر انڈروئیر پہنے لیٹ کر سن باتھ کر رہی تھی جب اسنے اپنے گھر کے اوپر ڈرون اڑتا ہوا دیکھا۔ ڈرون دیکھ کر خاتون نے فوراً اپنے ہمسائے سے پوچھا کہ وہ ڈرون کے ساتھ اسکی تصاویر بنا رہا ہے؟ ہمسائے نے اس الزام کی تردید کی تو خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ خارج کر دیا ہے کیونکہ پولیس کے مطابق ڈرون سے تصاویر لینا فُحش تصاویر کے زُمرے میں نہیں آتا۔

سٹاک ہوم یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن شولٹز کے مطابق ڈرون سے ایسی تصاویر لینا سویڈن کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ آپ فلم اور تصاویر بنا سکتے ہیں کیونکہ یہ سویڈن کی مضبوط روایات اور معلومات کی آزادی کے مطابق ہے۔ سویڈن میں نزدیک سے کسی کے گھر یا پبلک چینجنگ رومز سے تصاویر لینا جرم ہے لیکن ڈرون کی مدد سے اوپر فضا سے تصاویر لینا جرم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں