Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
284

فری سرور ایڈمنسٹریشن کورس۔

آج سے ہم ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے جا رہے ہیں، جس میں جنرل آئی۔ٹی- پروفیشنلز، پوٹینشل آئی-ٹی پروفیشنلز، سسٹم ایڈمنز، سرور ایڈمنسٹریٹرز اور آئی-ٹی ایڈمنز، جو اپنی سکلز بڑھانا چا ہتے ہیں اورمزید کچھ سیکھنا چاہتے ہیں،ان ویڈیوز سے بہت کچھ سیکھ سکتےہیں۔

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایک بالکل نارمل سرور، جس پر آپ مختلف فنکشن پرفارم کر سکتے ہیں،یا اسے کسی چھوٹے سے سیٹ اپ میں بطور سرور استعمال کر سکتے ہیں، اس کی قیمت کسی طرح بھی پچاس ہزار سے کم نہیں ہوتی، اور اچھا سرور جسمیں آپ ڈیٹا ریڈیڈینسی کے لیے ایک سے زیادہ ہارڈ ڈسک کے RAID بنا سکتے ہیں(جسمیں ایک سے زیادہ ہارڈ ڈسکس ہوں)، لاکھوں روپے مالیت کا ہوتا ہے۔ ہم ان ویڈیوز میں آپکے لیے ایسا ہی سرور استعمال کر رہے ہیں جس میں آپکواور بہت سی معلومات کے علاوہ RAID بناتا بھی بتائیں گے، شروع سے لیکر قدم بہ قدم رہنمائی کرتے ہوئے آگے چلیں گے اور ایڈوانس لیول تک جائیں گے۔ تمام فنکشنز یا تو فری سوفٹ وئیرز کے زریعے یا پھر بلٹن- ان فرم وئیرز کے زیعے کئے جائیں گے، تا کہ آپ بغیر کچھ خرچ کئے کچھ پرفارم کرنے کے قابل ہو سکیں۔ مزید برآں آپ ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں اپنے تمام سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔ ان کے جوابات دئے جائیں گے۔

ویڈیوزنہایت آسان انگلش میں بنانے کی کوشش کی گئی ہے تا کہ ہر لیول کے پروفیشنلز آسانی سے سمجھ سکیں، مزید یہ کہ ویڈیو دیکھنے کے وقت آپ subtitles/closed captions کو آن/کلک کر لیں تا کہ ساتھ ساتھ لکھا بھی نظر آتا رہے، اس سے اگر آپ کے لیپ ٹپ میں یا کمییوٹر میں سپیکر نہیں بھی ہیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیا فنکشن پرفارم ہو رہا ہے۔۔ تمام ویڈیوز کو سب ٹائٹلز کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا ہے

(مزید وضاحت کے لیے دیکھئے، نیچے دی گئی تصویر)۔
تمام ویڈیوز یوُ ٹیوب چینل/بنام  “TECH-TRICKS” پر مل سکتے ہیں،بہتر ہے کہ  آپ اس چینل پر سبسکرائب کر لیں ، اس سے ایک تو آپ لوگ ویڈیوز کے بارے میں سوال بھی پوچھ سکتے ہیں، اور اس سے آپ کو نئی آنیوالی ویڈیوزکے بارے میں وقتافوقتاآگاہی بھی ملتی رہے گی۔
اس چینل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپکے سوالات کے جوابات بھی دئے جائیں گے، جو آپ یوٹیوب کمنٹس سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں اور اگر آپ کے سوال کے جواب کے لیے ضرورت پڑی تو ویڈیو بنا کر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔
اس چینل پر آپکو ریموٹ سپورٹ بھی مل سکتی ہے،آپ اپنا مسئلہ یو ٹیوب کے کمنٹس میں پوچھیں تو آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ سیکھنے سکھانے کا عمل ہے، آپ کے سوالات سے ہم بھی سیکھیں گے۔ 

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

تو آئیے، آج کی پہلی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دئیے گئے پلے کے بٹن پر کلک کریں۔
فری سرور ایڈمنسٹریشن کورس

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں