Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
249

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے، مقتولہ کے والد کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کوسرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امین انصاری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے اورمجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے۔

امین انصاری نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے استدعا کی ہے کہ مجرم عمران کوعبرت کانشان بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں،سیاسی جماعتیں مجرم کوسرعام پھانسی دینے کے موقف کی حمایت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں