Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
304

جب مسلم نوجون نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اسلام قبول کرنے کے بارے میں کہا تو انہوں نے کیا جواب دیا۔

نیوزی لینڈ میں ایک مسلم نوجوان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ، آپ بہت ہی غیر معمولی اور قابل توجہ شخصیت ہیں، اور اگر میں ایمانداری سے بات کروں تو مجھے یہاں تک صرف آپ کی شخصیت کھینچ لائی ہے، میں گزشتہ تین دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا ہوں کہ دنیا کے تمام لیڈرز آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے کچھ سیکھیں اور پوری دنیا میں ان کا نفاذ کر دیا جائے۔ میری ایک اور بھی خواہش ہے جس کی میں امید بھی کرتا ہوں کہ ایک دن آپ بھی اسلام قبول کر لیں۔

مسلمان نوجوان کی اس بات پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے مسکرا کر نیچے کی جانب اور پھر نوجوان کی جانب دیکھا اور نوجوان نے اپنی بات جاری رکھی جسے وہ انہماک کے ساتھ سنتی رہیں اور نوجوان کی باتوں پر خوش دلی کا مظاہرہ کیا اور اس کی بات ختم ہونے کے بعد مسکراتے ہوئے اسے تھپکی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت سکھاتا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں یہ خوبی موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں