Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
272

چینی دولہا اپنی دلہن کے پاس پہنچنے سے قبل پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک) پولیس اور انتظامیہ نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ غیرملکی شادی کیلئے سرگودھا کے علاقہ فاطمہ جناح کالونی آیا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شادی سے قبل ہی اپنے تحویل میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چین کا رہائشی نوجوان شادی کیلئے فاطمہ جناح کالونی کی گلی نمبر 5میں آیا۔خبریں میڈیا گروپ کے مطابق چینی باشندے کے پاس سرگودھا میں داخل ہونے کی دستاویزات نہیں تھی۔ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب رکوادی، بلکہ غیر ملکی کوبھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی چھان بین کی جائے گی اگر دستاویزات مکمل ہوئے تو شادی کی اجازت دی جائے گی ورنہ واپس اسلام آباد بھیج دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں