Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
238

نواز شریف اور مریم نواز سے اہلخانہ کی ملاقات، اس کے بعد سے نواز شریف کس حال میں ہیں ؟

راولپنڈی نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جیل میں اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا جبکہ اہلخانہ سے ملاقات کے بعد نواز شریف مطمئن دکھائی دیے۔

نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ٹوسٹ، چائے، جیم اور جوس کے ساتھ ناشتہ کیا ، انہوں نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا ۔ نواز شریف نے ناشتے سے قبل اور بعد میں ادویات لیں جبکہ ان کے مطالبے پر انہیں قومی اخبارات بھی فراہم کردیے گئے۔مریم نواز نے جیل میں خواتین اور بچوں کی تدریس کے فرائض سرانجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نواز شریف اہلخانہ سے ملاقات کے بعد مطمئن دکھائی دیے، انہوں نے حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت کی جبکہ بیرک کے باہر کچھ دیر کیلئے چہل قدمی بھی کی۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہباز شریف، ان کی والدہ، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز نے اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی ۔مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساءصفدر اور داماد راحیل منیر نے جیل میں کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں