Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
226

کاتالونیہ کا سپین سے آزادی کا اعلان، وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑ دیں۔

سپین کے علاقے کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان نے اسمبلی میں رائے شماری کے بعد سپین سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔ سپین سے آزادی کے سوال پر ووٹنگ میں آزادی کے حق میں 70 جبکہ مخالفت میں 10 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

اس ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپین کے وزیر اعظم ماریانو راجاؤے نے کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان کو تحلیل کر کے فوری مقامی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم ماریانو راجاؤے نے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے غیر معمولی طور پر براہ راست حکومت نافذ کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کاتالونیہ کے رہنما کارلیس پوگیمونٹ اور ان کی کابینہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آزادی کے حق میں ووٹنگ کے بعد سپین کے وزیر اعظم ماریانو راجاؤے نے سینیٹروں کو بتایا تھا کہ کاتالونیہ میں ‘جمہوریت، قانون اور استحکام’ کے لیے ضروری ہے کہ وہاں براہ راست حکومت کی جائے۔

وزیر اعظم ماریانو راجاؤے نے اب مقامی پارلیمان کو تحلیل کرنے کے علاوہ کاتالونیہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو معطل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کاتالونیہ کی پارلیمان کے نئے ارکان منتحب کرنے کے لیے انتخابات 21 دسمبر کو ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کاتالونیہ کے لوگوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا تھا لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بلاتر ہو کر اپنے مطابق فیصلہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں