Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
247

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے ساتھ مشترکہ ریلوے منصوبے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے کہا ہے کہ وہ اس سال شمالی کوریا کے ساتھ مشترکہ ریلوے کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا سے مکمل سطح کا اقتصادی تعاون اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

آج بدھ کے روز دوسری عالمی جنگ کے بعد کوریا کی آزادی کے یادگار دن پر ایک تقریر میں جنوبی کوریا کے صدر مون نے کہا کہ اس سال کے دوران مشترکہ ریلوے نظام عہد ساز سمجھوتے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریل اور سڑکوں کے رابطے جزیرہ نما کوریا کی مشترکہ خوشحالی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔

صدر مون اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے اپریل میں غیر فوجی علاقے پنمون جم میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس ملاقات میں کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے لیڈر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیا ن ہونے والی سربراہ ملاقات کے انعقاد میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

تاہم واشنگٹن کی طرف سے اس بات کے اصرار پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا سمجھوتا کھٹائی میں پڑ گیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں اُٹھانے سے پہلے شمالی کوریا اپنے تمام تر جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کو تلف کر دے۔ شمالی کوریا کی خواہش ہے کہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے سلسلے میں بتدریج اُٹھائے جانے اقدامات کے ساتھ مشروط کیا جائے جو مرحلہ وار اُٹھائے جائیں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون نے اپنی تقریر میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے کہ آیا وہ شمالی کوریا کے ساتھ ریل اور سڑکوں کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے امریکہ کو اقتصادی پابندیاں نرم کرنے پر راضی کر پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں