Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
277

عمران خان صاحب کا ایک اور کارنامہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان بیت المال میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو نمائندگی دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر عدیل شگری کو ممبر بیت المال گلگت بلتستان و آذاد جموں و کشمیر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔

یہ کریڈیٹ صرف پی ٹی آئی اور عمران کو جارہا ہے کیونکہ اس سے پہلے بیت المال کی بورڈ آف گورننس میں گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کی طرف سے کوئ نمائندگی نہیں تھی لیکن عمران خان نے ان علاقوں کے لیے اپنی خصوصی ترجیحات سے ایک ایسے بندے کا انتخاب کیا ہے جو کہ پہلے ہی سے فلاحی و رفاعی کاموں میں ہر جگہ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

عمران خان کے اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام نے خصوصی شکریہ اور خوشی کا اظہار کیا کیونکہ اب ان دونوں علاقوں کی نمائندگی سے مستحقین تک فوری امداد پہنچنے میں آسانی ہوگی اور غربت کی خاتمے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

عدیل شگری نے اپنی تعیناتی کو گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام کے لیے عمران خان کی طرف ایک تحفہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کی امیدوں پر پورا اترینگے اور صحت و تعلیم کے شعبے میں بیت المال کی طرف سے مستحقین کی تعلیم اور علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے اب گلگت بلتستان اور کشمیر کا کوئ بھی مستحق ماضی کی طرح محروم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی صاحب کی قیادت میں بیت المال کو ایک مثالی ادارہ بنائینگے جس سے لوگوں کا اعتماد بھی بڑھ جائے گا اور پرائیویٹ لوگوں سے فنڈ بھی زیادہ ملے گا جو کہ غریبوں کی تعلیم صحت اور فلاح و بہود پے خرچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں