Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
385

اسلام آباد میں دو سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ

اسلام آ باد کے علاقے بارہ کہو میں دوسالہ بچی صبح کے وقت ہمسائے میں اپنے دادا دادی کے گھر کھیلنے گئی اور کچھ دیر کے بعد اس کی والدہ اس کو دیکھنے کیلئے پیچھے گئی تو بچی وہاں نہیں تھی ، ادھر ادھر ڈھونڈنے پر تھوڑی دیر بعد ماں نے دیکھا کہ  بچی ایک دوسرے گھر سے روتی ہوئی باہر نکل رہی ہے۔ ماں جلدی سے اس گھر کے اندر داخل ہوئی جہاں سے روتی ہوئی بچی باہر آئی تھی، ماں کو دیکھتے ہی اس گھر میں موجود ایک شخص باتھ روم میں چھپ گیا، جب خاتون نے دروازہ کھٹکٹایا تو باہر آ کر ا س نے خود ہی یہ کہنا شروع کر دیا کہ میں نے کچھ نہیں کیا میں نے کچھ نہیں کیا۔

لڑکی کی والدہ کا کہناہے کہ اس کی بیٹی کے کپڑوں پر خون کے دھبے تھے، جس پر وہ بچی کو اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال لے کر چلی گئی جہاں ڈاکٹروں نے دو سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اور  پولیس اب مزید کاروائی کرنے کیلئے ہسپتال سے بچی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں