Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
203

خلائی مخلوق کون ہے؟

خلائی مخلوق عام الفاظ میں اسے کہا جاتا ہے، جسکے بارے میں ہم مکمل طور پر نابلد ہوتے ہیں، ہمیں اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا۔ حقیقت میں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زمین کے علاوہ کہیں کوئی مخلوق بستی بھی ہے کہ نہیں اسلئے ہم ایسے لوگوں کے بارے میں محاوراتاً خلائی مخلوق کا صیغہ استعمال کرتے ہیں جو ہوتے تو ہمارے اردگرد ہیں مگر ہمیں انکے بارے میں مکمل آگاہی نہیں ہوتی۔

کچھ لوگ پاکستانی فوج کے بارے میں خلائی مخلوق کا صیغہ استعمال کر رہے ہیں، میرا خیال ہے وہ غلط اور بے معنی بات ہے، کیونکہ فوج ایک حقیقت ہے اور اسکے بارے میں سب جانتے ہیں۔ اگر خلائی مخلوق کا لفظ استعمال کرنا ہی ہے تو یہ لفظ طالبان پر صادق آتا ہے، کیونکہ طالبان ایسی مخلوق ہے کہ جسکے بارے میں کچھ پتا نہیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں کہاں سے فنڈز لیتے ہیں اور کس کس کیلئے کام کرتے ہیں۔ اسے بنانے والوں میں یقیناً پاک فوج اور امریکہ ہی کا ہاتھ کارفرما تھا، مگر بعد میں جن بوتل سے باہر آگیا اور وہی طالبان اب انہیں بنانے والوں کے ہی درپے ہو گئے ہیں۔ ساری دنیا کی ایجنسیاں اپنے اپنے حصے کے طالبان اپنے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہیں ہیں، دوسرے لفظوں میں یہ کرایہ کے قاتل ہیں جو اسلام کا نام استعمال کر کے اپنے اپنے آقاؤں کے مفادات کے عوض قتل وغارت کررہے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی ہے، سول انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے رہے ہیں اور پاک فوج ہی اپنے لوگوں کو ریسکیو کرتی رہی ہے۔ پاکستان میں اگر کوئی منظم ادارہ ہے، جس سے دشمن ممالک خوف کھاتے ہیں تو وہ صرف اور صرف فوج ہی ہے۔

اگر فوج کا ڈر نہ ہوتا تو نواز شریف یا بےنظیر اپنے پہلے پہلے دور حکومتوں میں ہی پاکستان انڈیا کو بیچ چکے ہوتے، کیونکہ دونوں ہی اپنے اپنے ادوار میں سیکیورٹی رسک رہے ہیں۔ نواز شریف نے تو غداری کی ہر حد پار کر دی ہے، اسکے دونوں بیٹے ٹاپ لیول انڈین کاروباری لوگوں کے شراکت دار ہیں جو انڈین حکومت کے بہت زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں اور جنہوں نے نوازشریف کی آف دا وے انڈین حکومت سے ڈیل کروانے کی متعدد بار کوششیں بھی کی ہیں۔

آج نوازشریف اور اسکا خاندان اگر مقدمات بھگت رہے ہیں اور جیل میں ہیں تو اسکے پیچھے فوج نہیں بلکہ یہ انکے اپنے کرتوتوں کا شاخسانہ ہے۔ نوازشریف کا اپنے ہر دور میں ایک ہی کام رہا ہے کہ قرضے لو، کچھ ایک دو بڑے پرجیکٹ بناؤ جس میں اپنی سٹیل مل کا لوہا استعمال ہوتا ہو اور باقی پیسے لوٹ کر باہر بیٹوں کو پہنچا دو۔

عوام کو کرپشن کے خلاف جگانے والا، اور نواز شریف کو عوام کے سامنے ایکسپوز کرنے والا عمران خان ہے جس نے اس وقت نوازشریف کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا شروع کی جب پورے پاکستان میں اسکا طوطی بولتا تھا اور اسکی گردن میں ڈیرھ فٹ کا سریا تھا۔ جیسے پتھر پر قطرہ قطرہ پانی گرے تو ایک دن وہ پتھر کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے ایسے ہی عمران آہستہ آہستہ نوازشریف کی کرپشن ایکسپوز کرتا رہا اور لوگوں کے ذہن کھلتے رہے اور آج پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی اکثریت نوازشریف سے نفرت کرتی ہے اور اسکے جیل جانے پر خوش ہے۔

اہل پٹوار جو نوازشریف کو ہٹ دھرمی سے اندھا دھند سپورٹ کرتے رہے ہیں اب اسکے کرپشن کے مقدمات اور جیل جانے کا الزام فوج پر لگا کر اسے خلائی مخلوق کے نام سے پکار رہے ہیں، دوسری طرف پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں بہت آگے نکل آئی ہے، کڑوروں لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہے اور کچھ دنوں تک پاکستان میں پہلی دفعہ قومی سطح پر حکومت بناتی نظر آ رہی ہے۔ ( طارق محمود، اردونامہ ڈاٹ ای یو)

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p3 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; direction: ltr; unicode-bidi: embed}
span.s3 {direction: ltr; unicode-bidi: embed}

اپنا تبصرہ بھیجیں