ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے دو ہم جنس پرست خواتین کو عوامی طور پر کوڑے مارنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ مہاتیر محمد کے مطابق اس سے اسلام کی بطور ایک رحم دل اور ہمدرد مذہب ہونے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ پیر کے روز ملائیشیا میں دو خواتین کو ایک اسلامی عدالت میں ایک سو سے زائد لوگوں کی موجودگی میں کوڑے مارے گئے۔ ملائیشیا کے بعض ارکان پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مہاتیر محمد کے مطابق چونکہ یہ ان خواتین کی پہلی غلطی تھی اس لیے انہیں ہلکی سزا دی جاسکتی تھی اور مشاورت فراہم کی جا سکتی تھی۔
276