274

ہمارا المیہ۔

ابھی بازار بیف لینے گیا۔ ساڑے تین کلو گوشت لیا، 320 روپے کے حساب سے 1120 روپے ادا کیے۔ اور گوشت لے کر گھر پہنچ گیا۔ بائیک بیرونی گیٹ پر کھڑی کی اور دوازے پر دستک دی، جیسے ہی دروازہ کھولا اور اندر انٹر ہونے ہی لگا کہ چَھٹی حس نے الارم دیا کہ گوشت بناتے وقت قصائی ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے اکثر گوشت میں سے کچھ گوشت غائب کر لیتے ہیں۔ لہذا تم بھی اپنے گوشت کا وزن چیک کر لو۔

لہذا میں وہاں سے ہی واپس پلٹا اور سیدھا اپنے گھر کے پاس کریانہ کی دوکان پر پہنچ گیا اور دوکاندار چچا منور سے کہا کہ گوشت کا وزن کرنا چاچا جی، چاچا نے وزن کرتے ہوئے بتایا کہ تین کلو سے 15 گرام کم ہے۔ مجھے جھٹکا لگا کہ 3.5 کلو گوشت تین کلو سے بھی کم۔

میں نے اُس قصاب کو قانونی سبق سیکھانے کا فیصلہ کیا اور اُس قصاب کی شاپ سے تھوڑا سا پیچھے رُک کر اوکاڑہ کے ہیلتھ آفیسر جو گوشت کی سب شاپ پر چھاپے مارتے ہیں اُن کو کال کی اور اپنا مدّعا بیان کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہمارا کام ہے صرف گوشت کی کوالٹی کی شکایت پر ایکشن لینا ہے لہذا آپ کا کیس گوشت کی کوالٹی کا نہیں ہے یہ وزن میں ہیر پھیر کا کیس ہے، آپ وزن اور کنڈا جو چیک کرتے ہیں اُن سے رابطہ کرے۔

میں نے وزن اور کنڈا چیک کرنے والی اتھاڑتی رکھنے والوں سے رابطہ کیا اور اپنا سارا مدّعا بیان کیا تو انہوں نے شاپ کا نام اور ایڈریس نوٹ کروانے کا کہا اور فرمایا کہ ہم اُس قصاب کا کنڈا اور وٹے چیک کر کے کاروائی کر لیں گے۔ میں نے کہا سر اُن کا کنڈا تو ٹھیک ہو شاید، لیکن وُہ گوشت تولنے کے بعد ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہیں، تو صاحب جی فرمانے لگے کہ اِس دھوکے اور فراڈ کا تعلق ہم سے نہیں ہے۔ تو میں نے کہا سر پھر اپنا مدّعا کس کے پاس رکھو یہاں سے اُس قصاب کو سبق سیکھایا جا سکے؟؟ تو جناب اعلیٰ فرمانے لگے اِس فراڈ اور دھوکہ دہی کا معاملہ اللہ پر آپ چھوڑ دے کیونکہ اِس پر کاروائی نہیں ہو سکتی۔ اور اللہ حافظ کہتے ہوئے فون بند کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔???

اب میں خود ہی آگے بڑھا اور قصاب کو تین منٹس کی اصلاحی تبلیغ کی اور اپنا گوشت جو کم تھا وُہ پورا کروایا اور اپنی عوام، حکمران اور افسران کے حالتِ زار پر گہری افسردہ تھکان والی سوچ لیے گھر پہنچ گیا۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’}

اپنا تبصرہ بھیجیں