Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
230

نگران حکومت الیکشن کی نگرانی کرے ، بند کمروں اور اندھیروں میں قوم کو فیصلے قبول نہیں،سراج الحق

کراچی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کی نگرانی کرے ، بند کمروں اور اندھیروں میں قوم کو فیصلے قبول نہیں،اگرنگران حکومت فریق بن گئی ہے توالیکشن کے نتائج مشکوک ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم ناصرالملک کوغیرجانبداررہناچاہئے،نگران حکومت کوپوری دنیادیکھ رہی ہے وہ خودکومشکوک نہ بنائے۔

سراج الحق نے کہا کہ قبل ازوقت ہے یہ کہنا کہ مخلوط حکومت میں بیٹھیں گے یانہیں،مخلوط حکومت کسی کی نہیں ہوگی،ایسی حکومت ڈلیورنہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ کریں گے،جلسے میں کراچی کیلئے اہم اعلان کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ ووٹ مظلوم غریب کسان اور طالبعلم کی طاقت ہے،ووٹ سے ہم کرپشن فری پاکستا ن بنا سکتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ایسادور چاہتے ہیں جس میں ہر چہرے پر مسکراہٹ ہو،کراچی کے لوگ گزشتہ 25 سال سے یرغمال ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو ترقی دیں گے اورباہر سے لوگ نوکری لینے آئیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگ خود کو خواب میں وزیراعظم سمجھتے ہیں،25 جولائی کو سیکولرازم اور لبرل ازم کو شکست ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں