340

پیر صاب اولاد کیسے دیتے ہیں

راولپنڈی میں رہنے والے ایک بےاولاد حضرت بتاتے ہیں کہ ہماری اولاد نہیں ہورہی تھی تو مجھے ایک دوست نے بتایا کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے قریب ایک پہاڑ کی چوٹی پر دو پیروں کا بسیرا ہے۔اک دنیا ان سے فیض پانے وہاں جاتی ہے اور اولاد لیکر آتی ہے۔میں بڑا خوش ہوا۔اس پہاڑ پر جانے کا کوئی پکا راستہ یا سڑک نہیں ہے۔پیروں کا حکم ہے کہ جسے مراد لینی ہے وہ پہاڑی خانقاہ تک پیدل پہنچیں۔میں اپنی بیوی کے ساتھ سہ پہر تک وہاں پہنچا تو پہاڑ پر پہنچتے ہوئے ہم دونوں بہت نڈھال ہوچکے تھے۔سانس سے سانس نہیں مل پارہی تھی۔خانقاہ پہنچنے پر پیروں نے ہمارا استقبال کیا اور خود اپنے ہاتھوں سے پانی پلایا۔دونوں پختہ عمر کے تھے اور ہٹے کٹے۔چٹے گورے،لمبی لمبی زلفیں،داڑھیاں بھی بڑی ہوئیں ،گلے میں مالائیں ۔خانقاہ بڑی صاف ستھری اور پتھرسے بنے حجرہ نما کمروں پر مشتمل ہے۔

میرے علاوہ بھی کئی مرد اور عورتیں وہاں آئے ہوئے تھے۔معلوم ہوا کہ پیر اولاد ہی نہیں جادو ٹونے کا بھی علاج کرتے ہیں اور دوائیاں بھی دیتے ہیں۔ان میں سے صرف ایک ہم تھے جو اولاد لینے آئے تھے۔شام ہونے والی تھی ۔پیروں نے ہمیں دلاسہ دیااورکہا کہ اب تم لوگ تھکے ہوئے آئے ہو تو آرام کرو،کل صبح سویرے واپس چلے جانا۔ہم نے بھی یہی مناسب سمجھا کیونکہ رات کے وقت ڈیڑھ گھنٹے تک پہاڑ سے نیچے اترنے کا سفر آسان نہیں تھا۔
پیروں نے کھانے کے واسطے دال گوشت دیا اور ساتھ پینے کے لئے شربت۔ نہ جانے اس کھانے اور شربت میں کیا تھا کہ ہم سب پر غنودگی چھا گئی اور سب ڈھیر ہوگئے۔البتہ مجھے قدرے ہوش تھا۔میری آنکھیں کھل نہیں پارہی تھیں لیکن زور لگانے پرپلکیں تھوڑی سی کھل جاتیں۔ میں نے دیکھا کہ دونوں پیر اندر آئے اور دو عورتوں کو اٹھا کر لے گئے۔ ان میں سے ایک میری بیوی تھی۔ میں اٹھنا چاہا لیکن نشہ اتنا غالب تھا کہ میں بھی بے سدھ ہوکر سومرگیا۔
صبح آنکھ کھلی تو پیروں نے ہمیں ناشتہ دیا اور ساتھ ہی دواءکی ایک پڑیا اور مجھے کہا” دودھ کے ساتھ روزانہ ایک بار صرف تنکا برابر پوڈر لیکر نہار منہ کھانا ہے اور پھر ایک ہفتے بعد اپنی بیوی کے پاس جانا ہے“۔ میں نے دوا لی اور واپسی پر پہاڑسے اترتے ہوئے بیوی سے پوچھا ” تم تو بڑی بے خبر ہوکر سوئی تھی،پھر بھی تھکی تھکی لگ رہی ہو“ اس نے مردہ نظروں سے میری جانب دیکھا اور خاموش رہی۔ پھر میں نے بھی کچھ نہیں پوچھالیکن میرے دل میں شک اور ذلت کا بیج پیدا ہوگیا تھا۔ میں نے پیروں کی ہدایت پر عمل کیااور پھر ایک مہینے بعد میری بیوی کو حمل ٹھہرگیا۔ ہم دونوں بہت خوش ہوئے ۔ اس وقت میں بالکل بھول گیا بلکہ جب ہمارا بیٹا پیدا ہوا تب تو خوشی سے ہم دونوں بہت خوش تھے۔ لیکن میں دیکھ رہا تھا کہ میری بیوی کی آنکھوں میں خوشی کے باوجود ویرانی سی اور دکھ کا سایہ ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے پانچ مہینے بعد میں الماری دیکھ رہا تھا کہ اچانک میرے ہاتھ وہ رپورٹ لگ گئی جس میں لکھا تھا کہ میں کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ رپورٹ پڑھتے ہی میرے اند تلاطم مچا اور میں بہت پریشان ہوگیا اور میں نے اپنی بیوی کو رپورٹ دکھاتے ہوئے کہا” تم جانتی ہو اس رپورٹ کے مطابق میں باپ نہیں بن سکتا،کیا پیر کی دوا کھانے سے ہمارا بیٹا پیدا ہوا ہے؟“
اسکی آنکھوں سے آنسو پھوٹ پڑے” تم اگر اس رات جاگ بھی جاتے تو کیا کرتے ۔ وہ تمہیں مارکر کھائی میں پھینک دیتے ۔ پیر مجھے اپنے حجرے میں لے گئے اور اٹھا کر کہا کہ تم کو اولاد لینی ہے تمہارے لئے یہ دوا تیار کی ہے ،اسکو پی لو۔ میرے ساتھ ایک عورت تھی۔ اسکو بھی انہوں نے دوا پلائی اور ایک پیر اسکو دوسرے حجرے میں لے گیا۔ دوا پیتے ہی میرے بدن میں آگ سی لگ گئی،کانوں سے دھواں نکلنے لگااور مجھ پر مستی چھا گئی۔مجھے اس وقت تمہاری ضرورت تھی لیکن تم میرے پاس نہیں تھے،صرف وہ بے غیرت پیر میرے پاس تھا۔ وہ رات بھر مجھے اولاد دینے کی لوریاں دیتا اور کہتا رہا تمہارا مرد ہیجڑہ ہے ہیجڑہ …. اب مجھ سے اورکیا پوچھناچاہتے ہو……..تمہیں تواولاد مل گئی ہے۔دنیا کو منہ دکھانے کے قابل ہوگئے ہومیں تو برباد ہوگئی ہوں….اللہ کو منہ کیسے دکھاوں گی“ وہ بیٹے سے پیار بھی بہت کرتی ہے اور روتی بھی ہے ۔وہ تو اس کی حقیقی ماں ہے ۔اس میں اس کا قصور کیا ہے۔قصور تو میرے جیسے مردوں کا ہے جو پیروں کی عقیدت میں اندھے ہوجاتے اور اپنی بیویوں کی کوکھ میں گناہ پالتے ہیں“

اپنا تبصرہ بھیجیں