Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
358

نیوزی لینڈ کیسے دریافت ہوا اور یہاں پہلے کونسی قوم آباد تھی ؟

نیوزی لینڈ قوم کی ابتدا اس تلاش کی نظرسے ہوئی جو جیمز کک کے جہاز ایچ ایم بارک اینڈیور پر تھی جسے جیمز کک کی کمان کے تحت سائنسی دریافت کے پہلے کمیشن سفر پر برطانیہ سے روانہ کیا گیا تھا۔ 

7 اکتوبر 1769 قریب دوپہر دو بجے جیمز کک کے جہاز کے ایک لڑکے نکولس ینگ نے اونچی پہاڑیاں دیکھیں اور کک کو بتایا، اس دریافت پر کک نے اس جگہ کا نام ینگ نک ہیڈ رکھ دیا۔
9 اکتوبر 1769 کو کک اور اس کے آدمیوں نے اس نئے د رہافت شدہ مقام پر قدم رکھا جو آج کا نیوزی لینڈ کہلاتا ہے۔ وہاں مقامی طور پر مائوری بستے تھے جنہیں نئی دنیا کی ہوا نہیں لگی تھی۔ کک دو دن اپنے آدمیوں کے ساتھ اس علاقے میں اپنے جہاز کے راشن اور پانی کے لیے گھومتا رہا۔ 
یہاں اس کی ملاقات مائوری سردار سے ہوئی لیکن کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کک کے آدمیوں کی جانب سے مائوری قتل کر دیے گئے اور کک کو راشن کی بغیر یہاں سے جانا پڑا۔ 
یہ واقعہ ایک خلیج میں پیش آیا جس کے باعث اس کا نام پاورٹی بے پڑا۔ اس کے بعد کک نے اپنا جہاز دائرے کی صورت میں اس زمینی علاقے کے گرد گھمایا اور اس ملک کا پہلا سمندری نقشہ مرتب کیا۔ 6 ماہ کی مدت میں بنایا گیا تفصیلی نقشہ آج بھی مانا جاتا ہے اور دنیا کے نقشے پر نیوزی لینڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ملاقات نے نیوزی لینڈ قوم کی ابتدا کی۔ 
نیوزی لینڈ ایک جزیرہ ملک ہے جس کا دارلحکومت ویلنگٹن ہے۔ سرکاری زبان انگریزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں