Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
250

اسلام آباد پشتون دھرنے کے روح رواں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں پراسرار قتل۔

ڈیرہ اسماعیل خان (اردونامہ) پشتون تحفظ موومنٹ کے اسلام آباد دھرنے کے فعال رکن اورکراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والےنقیب اللہ محسود کے انتہائی قریبی دوست آفتاب محسود ولد خیر بادشاہ محسود کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قریبی دوست آفتاب محسود کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کر دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈیال روڈ نقشبند ٹاؤن کے شیخ یوسف کے قریب کھیتوں سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت آفتاب محسود ولدخیر بادشاہ محسود کے نام سے ہو گئی، آفتاب محسود کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، آفتاب محسود کو 4 گولیاں ماری گئی جن میں 3 گولیاں سینے پر جبکہ 1 گولی بازو پر فائر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آفتاب محسود کا شمار کراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھاجبکہ آفتاب محسود اسلام آباد میں پشتون دھرنے کا انتہائی فعال رکن رہا ہے،مقتول نوجوان آفتاب محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے مکین ملک شاہی علاقے سسے تھا ۔آفتاب محسود کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مقتول آفتاب محسود کا جنازہ آبائی گاؤں میکن میں ادا کیا جائے گا اور وہیں سپردخاک کیا جائے گا۔دوسری طرف پولیس اور تحقیقاتی ادارے ڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ محسودکے قربیی دوست آفتاب محسود کے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں