729

استاد، شاگرد اور پرنسیپل پر دلچسپ لطیفہ۔

محکمہ تعلیم کےایک ڈائریکٹر نے اسکول کا معائنہ کیا۔ ایک کلاس میں بچوں کی تعلیمی قابلیت چیک کرنے کے لیے بورڈ پر انگریزی لفظ NATURE (نیچر) لکھا اور ایک بچے کو بلا کر پوچھا: 

بیٹا یہ کیا لکھا ہے ؟

بچہ کچھ دیر دیکھا رہا پھر بولا : نٹورے

ڈائریکٹر بولا : غور سے پڑھو پھر بتاؤ

بچے نے اصرار کیا۔ 

سر ۔۔۔۔ نٹورے ہی لکھا ہے۔

ڈائریکٹر صاحب کو غصہ چڑھ گیا ۔ انہوں نے خاتوں کلاس ٹیچر سے کہا ۔ آپ نے اس کو یہ کیا پڑھایا ہے ۔ یہ بچہ تو ساری عمر ہی غلط پڑھتا رہے گا۔

کلاس ٹیچر نے کہا۔ 

سر آپ ناراض نہ ہو بچہ جب مٹورے (میچور MATURE) ہوجائے گا تو صحیح پڑھے گا۔

اب تو ڈائریکٹر صاحب کو اور بھی غصہ آگیا۔ 
وہ خاتون ٹیچر کو پرنسپل صاحب کے پاس شکایت کے لئے لے گئے اور ساری بات بتائی۔

پرنسپل صاحب نے تمام بات نہایت تحمل سے سنی اور پھر گرج کر ٹیچر سے کہنے لگے:

آخر آپ اس بچے کا فٹورے (فیوچر FUTURE) خراب کرنے پر کیوں تلی ہوئی ہیں ؟
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

???   ???   ???   ???   ???   ???

اپنا تبصرہ بھیجیں