960

ہیکل سلیمانی کیا ہے اور یہ کب بنا؟َ

یہ تصویر بائبل میں بتائی گئی نشانیوں کے مطابق ایک مصور کی بنائی گئی ہیکل اول کی خیالی تصویر ہے۔ عبرانی بائبل کے مطابق ہیکل سلیمانی یا ہیکل اول محاصرہ یروشلم (587 قبل مسیح) کے بعد نبو کد نضر کے تباہ کرنے سے پہلے باستانی یروشلم کے بیت ہمقدش میں واقع تھا اور آگے چل کر ہیکل دوم نے چھٹی صدی قبل مسیح میں اس کی جگہ لی تھی۔

عبرانی بائبل بیان کرتا ہے کہ ہیکل متحدہ مملکت اسرائیل و یہودہ کے بادشاہ سلیمان کے دور حکومت میں تعمیر کر کے یہواہ کے لیے وقف کیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ تابوت سکینہ اسی میں رکھا جاتا تھا۔ یہودی مؤرخ یوسیفس کہتا ہے کہ ہیکل تعمیر کرنے کے چار سو ستر سال، چھ ماہ اور دس دن بعد جلا دیا گیا تھا۔

ہیکل سلیمانی کیا ہے اور یہ کب بنا؟َ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں