Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
230

قادیانیوں کو سٹریٹیجک قومی عُہدوں سے دُور رکھنا دُنیا کے کسی بھی مُہذّب مُعاشرے کے قوانین سے مُتصادم نہیں۔

قادیانیوں کو سٹریٹیجک قومی عُہدوں سے دُور رکھنا دُنیا کے کسی بھی مُہذّب مُعاشرے کے قوانین سے مُتصادم نہیں۔

یہ کسی بھی طور انسانی حقُوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ تقسیم شُدہ وفاداری کا سیدھا سا بینُ الاقوامی اُصُول ہے۔

میں پچھلے نو سال سے کینیڈین پاسپورٹ لینے کا اہل ہُوں لیکن لیکن کینیڈین شہریّت کی بُنیادی شرط ملکہ برطانیہ سے ناقابلِ تقسیم وفاداری کا حلف لینا ہے جو میں نہیں لے سکتا کیونکہ میں ابھی تک خُود کو اپنے پیدائشی مُلک کا وفادار خیال کرتا ہُوں۔ لہٰذا میں کینیڈا میں نہ جج بن سکتا ہُوں نہ پارلیمنٹ کا ممبر نہ ہی کینیڈین آرمی میں جا سکتا ہُوں۔

ایسی ہی صُورتِ حال امریکہ اور دیگر مُلکوں میں ہے۔

مخصُوص عُہدوں کے علاوہ مُجھے کینیڈا میں تمام انسانی حقُوق حاصل ہیں۔

قادیانیوں کے ایمان کا حصّہ ہے کہ وہ اپنے خلیفہ سے ناقابلِ تقسیم وفاداری رکھیں کیونکہ انکا خلیفہ انکے نزدیک اللہ چُنتا ہے انکے عقیدے کے مُطابق خلیفہ جو کہتا ہے اللہ کی مرضی سے کہتا ہے انکے نزدیک قادیانی خلیفہ انکے نبی کا ہی سایہ ہوتا ہے۔ تبھی اُسکا ہر حُکم ماننا ہر قادیانی پر ویسے ہی فرض ہے جیسے مُحمدﷺ کا ہر حُکم ماننا مُسلمانوں پر فرض ہے۔

قادیانیوں کے پچھلے تینوں نبی نُما خلیفوں کی پاکستان دُشمنی کبھی ڈھکی چھُپی نہیں رہی۔ انکے جُونیر نبی جسے یہ مُصلح موعُود کہتے ہیں نے قادیانیوں پر ہمیشہ پہلے کشمیر اور پھر بلوچستان کو قادیانی ریاست بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

بدقسمتی سے پاکستان کے یہ یہ دونوں علاقے آج بھی شورش زدہ ہیں۔

قادیانیوں کے خلیفہ کی پاکستان ٹُوٹنے کی نام نہاد الہامی پیشین گوئی یُوٹیوب پر آج بھی موجود ہے جو ہر قادیانی کے ایمان کا حصہ ہے۔

ایسے سینکڑوں حقائق کی موجُودگی میں پاکستان کو کینیڈا ، امریکہ اور یُوکے کی طرح پُورا حق ہے کہ وہ غیر مُنقسم وفاداری نہ رکھنے والوں کے لیے مخصُوص حسّاس عُہدوں کے دروازے بند رکھے۔

یہ بالکل واضع ہے کہ قادیانیوں کی جان، مال، روزگار اور عزّت سمیت دیگر حقُوق کا تحفُظ ریاست کی ذمّہ داری ہے۔

قادیانی عام اقلیّت نہیں ہمارا آئین بھی انہیں خصُوصی اقلیّت کا درجہ دیتا ہے۔

عیسائیوں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کو آرمی اور عدلیہ سمیت ہر ادارے میں شمُولیت کا پُورا حق ہے لیکن قادیانیوں کو یہ حق ایک تو اُنکی لیڈرشپ کے مُسلّمہ اور ڈیکلیرڈ مُلک دُشمن عزائم کی وجہ سے نہیں دیا جاسکتا اور دُوسری وجہ اُنکا ریاست کی جگہ اپنے خلیفہ کی الہامی وفاداری قبُول کرنا ہے۔

مُجھے دُکھ ہے کہ نوجوان قادیانیت کی ساخت اور تاریخ سے ناواقف ہیں اور اتنے حسّاس مُعاملے پر بھی پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں