247

لام سے لبڑل۔

” او مائی گاڈ !

یہاں کا کریکولم ….

پاکستان اسٹیڈیز اینڈ اسلامک اسٹیڈیز…..

اِٙن بیلِیو ایبل اسٹوریز …

ماما کہتی ہیں کہ مسلمز نے پاکستان اس واسطے بنایا کہ اُن کو Beef کے کباب کھانے تھے.

او مائی گاڈ! کوئی اِتنی سی بات کے لئے بھی کنٹری بناتا ہے.

ماما کہٹی ہیں کہ محمد بن قاسم سندھ کو فتح کرنے اس واسطے آیا کہ اُودر اُس کا کنٹری میں گرمی بہت تھا…

ٹُو ہوٹ دیئر … اور مولوی بولتا ہے کہ اُس کو اِیدر سے گرل نے SOS کا میسیج کیا تھا. 

آئی ڈونٹ نو واٹ از ٹُرُو … 
بٹ آئی تھنک اُس ٹائم میں میسینجر نہیں تھا … نہ واٹس اپ … ایون گوگل بھی نہیں تھا. 
او پٹِی پیپل … دے ڈونٹ ہیو اینی تھنگ . پٹا نہیں فِر گرل نے بن قاسم کو کیسے میسیج کیا. 
ماما کہٹی ہے ہسٹری اس ایشو پر سائیلینس ہے. 
اینی وے جب اُس گرل کا میسیج ملا اُس عرب سولجر کو تو اُس نے اپنا ایئر کرافٹ نکالا اور سندھ پر اٹیک کیا. 
ماما کہٹی ہے گرل کا تو بہانہ تھا .. بن قاسم نے سندھ میں آنا ہی تھا.. 
او مائی گاڈ ٹُو ہوٹ ان عربین کنٹریز .. 
اور پتہ ہے اُن کے گھر میں اے سی بھی نہیں تھا. ڈیٹ ٹائم میں عرب پیپل پُوور تھے . 
ابھی آئل کا ڈیمانڈ شروع نہیں ہوا تھا.

ایک اور اسلامک اسٹیڈیز میں مسلم کنکوئیرر تھا محمود غزنوی … 

اس کو بس کریز تھا سومنات کے ٹیمپل پر اٹیک کرنے کا… 
جب فارغ ہوتا … اُس کا وائی فائی بند ہوتا .. 
وہ سومنات پر اٹیک کرتا … او آئی ایم سوری … 
اُس وقت وائی فائی نہیں تھا … ایون گوگل بھی… 
اُس پُوور فیلو نے سیونٹین ٹائمز سومنات پر اٹیک کیا … 
سیونٹین ٹائمز ..
 میں اگر ایسا کرتا تو ماما مجھے سائیکیٹرسٹ کے پاس لے جاتیں کہ لُک ایٹ دس چائلڈ … 
یہ مانتا نہیں ہے… بار بار اٹیک کرتا ہے. 
آئی تھنک اس وقت یو این او بھی نہیں تھا … 
یا پھر اتنا پاور فل نہیں ہوگا… 
گاڈ نوز!”
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں