Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
294

سرخ کوٹ اور پیلا پاجامہ۔

ایک بحری جنگی جہاز اپنے سمندری مشن پہ تھا کہ اچانک دشمن کے ایک جہاز سے سامنا ہوگیا، جہاز کے کپتان نے اپنے سٹاف سے کہا:

“میرا سرخ کوٹ لے آؤ” ۔۔۔۔ کوٹ پہن کر کپتان نے توپچی سے ٹھیک ٹھیک نشانوں پہ فائر کروائے اور یوں دشمن کا جہاز اپنے عملے سمیت غرق ہو گیا۔ 

جہاز کے تمام سٹاف نے اپنے کپتان کی حکمتِ عملی کی جی بھر کے تعریف کی اور سب نے یہ سوال بھی پوچھا کہ جناب دشمن کے جہاز کی خبر ملتے ہی آپ نے سرخ کوٹ منگوا کر کیوں پہنا تھا؟ 
اس پہ کپتان نے بتایا :

“اسلیے کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ اگر میں زخمی ہوجاؤں تو میرے جسم پہ خون کا رنگ نظر آئے اور اسے دیکھ کے میرے ساتھی ہمت ہار بیٹھیں یا پریشان ہو جائیں”

تمام عملہ اپنے کپتان کی اس اعلیٰ حکمت کی تعریف کر ہی رہا تھا کہ جہاز کے راڈار آپریٹر نے چیختے ہوئے اعلان کیا کہ دشمن کے دس جہازوں نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور فرار کا راستہ مسدود دکھائی دیتا ہے۔ 

یہ اعلان سن کر کپتان نے ٹھنڈی آہ بھری اور مردہ سی آواز میں عملے کو حکم دیا :

” میرا پیلے رنگ کا پاجامہ لے آؤ”

منقول، ????????????????
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

اپنا تبصرہ بھیجیں