341

فوجی بھرتی پر دلچسپ لطیفہ۔

پرانے زمانے میں فوج میں بھرتی کے لئے گاؤں میں کیمپ لگتا تھا ۔
اسی طرح ایک گاؤں میں کیمپ لگا ۔
اسی گاؤں میں ایک دوست نے دوسرے سے کہا یار فوج میں بھرتی آیی ہے چلیں ۔
تو دوست کہنے لگا نہیں یار مجھے شرم آتی ہے۔
پہلا دوست حیران ۔
بولا اس میں شرم کسی۔
دوسرا دوست:یار ہم اگر بھرتی ہو گئے تو دو باتیں ہوں گی یا تو ہم دوڑ لگائیں گے یا پھرٹریننگ کریں گے ۔
اور اگر ہم نے دوڑ لگائی تو۔ٹھیک ہے۔
اور اگر ٹریننگ کی تو پھردو باتیں ہوں گی ۔
یا تو ہمیں یونٹ میں رکھیں گے یا پھر بارڈر پڑ بھیجیں گے۔
ایونٹ میں بھیجیں پھر تو ٹھیک ہے اور اگر بارڈر پڑ بھیجا تو پھردو باتیں ہوں گی۔
یا تو امن رہے گا یا جنگ ہوگی ۔۔
اگر امن رہا تو ٹھیک ہے اور اگر جنگ ہوئی تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔
یا ہم انھیں ماریں گے یا وہ ہمیں ماریں گے۔۔
ہم انھیں ماریں پھر ٹھیک ہے اور اگر انہوں نے ہمیں مارا تو پھردو باتیں ہونگی۔
یا تو ہماری لاش ہماری فوج اٹھاۓ گی یا پھر دشمن لے جایں گے۔
اگر ہماری فوج لے آئی پھر تو ٹھیک ہے اور اگر دشمن لے گئے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔
یا تو وہ اسے دفنائیں گے یا جنگل میں پھینک دیں گے۔
اگر دفنا دیں گے تو ٹھیک ہے۔

اور اگر جنگل میں پھینک دی تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔

یا تو اسے جنگلی درندےکھائیں گے ۔

یا پھر پرندے کھائیں گے۔

اگر در ندے کھائیں تو ٹھیک اور اگر پرندے کھائیں گے تو پھر دو باتیں ہونگی۔
یا ہماری ہڈیاں زمین میں دب جائیں گی یا پھر صابن بنانے والے لے جائے گے۔
اگر زمین میں دب گئیں تو ٹھیک اور اگر صابن والے لے گے تو پھر دو باتیں ہونگی ۔۔
یا تو وہ کپڑے دھونے کے کے بنائیں گے یا نہانے کے لئے۔
اگر تو کپڑے دھونے کے لئے بنائیں تو ٹھیک اور اگر نہانے کے لئے بنائیں تو پھر دو باتیں ہونگی۔۔
یا تو اس کے ساتھ لڑکے نہائیں گے یا لڑکیاں۔
اگر لڑکے نہائیں تو ٹھیک ہے۔

اور اگر لڑکیاں نہائیں تو مجھے اس سے بہت شرم آتی ہے۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں