Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
308

تحریک لبیک کی گرفتار کی گئی معروف شخصیت جیل میں انتقال کرگئی

حافظ آباد  تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست پیر افضل قادری کے ماموں بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔ انہیں دس روز قبل تحریک لبیک کے خلاف پولیس کریک ڈاﺅن کے دوران گجرات سے ان کے مدرسہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد مرحوم کی میت گزشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی، ان کی نماز جنازہ آج گجرات میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے نواسہ عثمان قادری کے مطابق بزرگ عالم دین کو مرکز اہلسنت لکھنوال نزد جلالپور جٹاں ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مرحوم کی عمر 80برس تھی، وہ علیل بھی تھے۔ اسی دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل کی طرف سے علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں