Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
222

ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب۔

رپورٹ عارف محمود کسانہ سٹاک ہوم.

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر افضل جاویددماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کی عالمی تنظیم ورلڈ سائیکائیٹریک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ پہلی بارکوئی پاکستانی ماہر صحت کی اس عالمی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وہ اس عالمی تنظیم کے منتخب سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن میں 138 ممالک سے 250000 دماغی امراض اور نفسیات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رکن ہیں۔ ڈاکٹر افضل جاوید اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور کووینٹری اور واروکشائر میں این ایچ ایس میں کنسلٹنٹ نفسیاتی ماہر ہیں. وہ ورواکشائر یونیورسٹی، میڈیکل اسکول میں اعزازی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں۔ وہ نفسیاتی امراض کی بحالی کے عالمی ادارہ WAPR کے بھی صدر رہے ہیں۔.

دماغی اور نفسیاتی ا مراض کے شعبہ میں انہوں نے وسیع تحقیق کی ہے اور ان کے ایک سو سے زائد تحقیقی مقالے عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔صحت کے اس شعبہ کے بارے میں ان کی چھ کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ اس وقت وہ اہم دماغی عارضہ شائزوفرینا سے متعلق بہت سے منصوبوں کے بارے میں تحقیق سے وابستہ ہیں۔ وہ نفسیات اور دماغی امراض کی کئی عالمی پیشہ ور تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ پاکستان سائیکائیٹرک ریسرچ سینٹر ، فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے چیئرمین ہیں۔ یاد رہے کہ دماغی امراض کے مریضوں کی بحالی اور نگہداشت کا ادارہ فاؤنٹین ہاؤس لاہور ستر کی دہائی میں ان کے ماموں ڈاکٹر رشید چوہدری نے قائم کیا تھا جب کہ ابھی یورپ میں بھی فاؤنٹین ہاؤس کا کوئی تصور نہیں تھا۔ ڈاکٹر افضل جاوید اخوت فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے بڑے بھائی ہیں.
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں